Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
90 - 692
 بعد وَرثہ پائے گا یا نہیں؟
جواب:نہیں پائے گا۔کیوں کہ مُرتد کسی کا وارِث نہیں ہوتا۔ صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:مُرتَد کسی مُعامَلہ میں گواہی نہیں دے سکتا اور کسی کا وارِث نہیں ہوسکتا اور زمانۂ اِرتدِاد میں جو کچھ کمایا اُس میں مُرتَد کا کوئی وارِث نہیں۔
      (بہارِ شريعت حصّہ9ص 177،دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج9 ص381)
مُرتد سے مسلمان کیا سُلوک کریں؟
سُوال:مسلمانوں کو مُرتَد کے ساتھ کیا رَوِیّہ(رَ۔وِی۔یَہ)رکھنا چاہئے؟
جواب:اس سلسلے میں فتاوٰی رضویہ جلد 14صَفْحَہ298 تا299سے گستاخیٔ رسول والے امتحانی پرچے کے مُتَعَلِّق ایک مبارَک فتوے کا اقتِباس مُلاحَظہ ہو۔چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں :''ان نام کے مسلمان کہلانے والوں میں جس شخص نے وہ مَلعون پرچہ مُرَتَّب کیا وہ کافِر مُرتد ہے، جس جس نے اس پر نظرِ ثانی کر
Flag Counter