| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جیسے کسی کو قادیانیوں کے پاس اٹھتے بیٹھتے دیکھا تو اگرچِہ اس کا یہ فِعل حرام ہے مگر صرف اِس وجہ سے اس کو قادِیانی نہیں کہہ سکتے ۔ ہاں جب کسی کا قادِیانی ہونا یا کسی دوسری قسم کا مُرتَد ہونا قَطعی طور پر ثابِت ہوجائے تو پھر اسے کافِر ماننا ضَروری ہے اور بوقت ضَرورت کافِر کہنا بھی۔
مُرتد کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟
سُوال:مُرتد اگر بِسمِ اللہِ اللہُ اکبر کہہ کر قربانی کا جانور ذَبح کرے تو قربانی ہو جائے گی یانہیں؟
جواب:قُربانی بھی نہیں ہو گی اور اُس جانور کاگوشت کھانا بھی حرام ہو گا ۔ چاہے جانور قربانی کا ہو یا کوئی اور۔ مَثَلاً مُرتَدنے بسمِ اللہِ اللہُ اَکْبَر پڑھ کر مرغی ذَبح کی تو وہ بھی حرام ہے۔صدرُ الشَّریعہ ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''مُرتَدکا ذَبیحہ مُردار ہے اگر چِہ بسمِ اللہ پڑھ کر ذَبح کرے ۔ یُوہیں (مرتد نے)کُتےّ یا باز یا تِیر سے جو شِکار کیا ہے وہ بھی مُردار ہے اگرچِہ چھوڑنے کے وَقت بِسمِ اللہ کہہ لی