Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
84 - 692
کافِر و مُرتَد ہیں جو اس کے عقائد کو جاننے کے باوُجُود اسکے کافِر ہونے پر شک کریں ۔ قادِیانی عقائد کی تفصیل میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کے رسائل میں موجود ہے جو ردِّ مِرزائیت کے نام سے مل سکتے ہیں۔
(ایمان کی حفاظت ص 55)
حُسامُ الْحَرَمین کے مُتَعَلِّق سُوال
سُوال:کیااعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی کتابِ مُستَطاب حُسام الحرمین سے آپ مُتَّفِق ہیں؟
جواب :اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ مکمَّل اِتِّفاق ہے۔ میں حُسامُ الْحَرَمین کے ایک ایک لفظ بلکہ ہر ہر حرف کا مُؤَیِّد ہوں۔میرے آقا اعلٰی حضرت،اِمامِ اَہلسنّت، ولیٔ نِعمت،عظیمُ البَرَکت، عظيمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شمعِ رِسالت،مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِٔ سنّت ، ماحِیِٔ بِدعت، عالِمِ شَرِيعت ، پيرِ طريقت،باعثِ خَير وبَرَکت، حضرتِ علامہ مولٰینا الحاج الحافِظ القاری
Flag Counter