| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
دوست سے دُور رہو کہ بُرا دوست سانپ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ سانپ تو صرف جان لیتا ہے جبکہ بُرا یار ایمان لیتا ہے۔
دولت مند(اگر)ڈاکو سے مَحَبَّت رکھے تو ایک دن (اُسی ڈاکو کے باعث)اپنی دولت برباد کر دے گا ۔ اِسی طرح دولتِ ایمان رکھنے والا اگر بے ایمانوں سے مَحَبَّت رکھے، تو ایک دن اپنا ایمان کھو دیگا۔ آج بَہُت سی ایسی مِثالیں موجود ہیں کہ بُروں کی صحبت میں بیٹھ کر بد مذہب بن گئے۔
(شانِ حبیب الرحمن ص 235 ۔ 236 )
قادِیانی کافِر ہیں
سُوال:ختم ِنُبُوَّت کے منکِرِین یعنی جو قادیانیوں کو کافِر نہ مانے اُس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:مِرزائیوں (قادیانیوں)کے کفر پر مُطَّلع ہوکر انہیں کافِر نہ سمجھنے والا خود کافِرمرتد ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج14ص321 مُلَخَّصاً)
اس میں قادیانیوں کے تمام گُروہ شامِل ہیں ۔ وہ قادِیانی بھی جو مرزا غلام احمد کو نبی مانیں اور وہ بھی جو مرزا کو مُجدِّد یا مسیح مانیں اور وہ بھی جو ان میں سے تو کچھ نہ مانیں مگر اس کو محض مسلمان مانیں بلکہ وہ بھی