Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
82 - 692
کی شان میں گستاخی کرنیوالوں سے مَیل جُول اورمَحَبَّت رکھنا حرام ہے اور بے ایمانوں کی نشانی۔ سعادت مند فرزند اپنے باپ کے دشمنوں سے مَحَبَّت نہیں کرتا، اگر کوئی شخص کسی کی ماں کو گالی دیدے، تو(اُس کا بیٹا)اس سے بولنا گوارا نہیں کرتا، تو جن پر دونوں جہان(اور)ماں وباپ قربان ان(پیارے پیارے، مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کی بدگوئی کرنے والوں کے پاس اُٹھنابیٹھنا اور اُن سے مَحَبَّت  کرنا کیوں کر گوارا کیا جا سکتا ہے!اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو ہرمذہب کے جلسوں اورصحبتوں میں بے دھڑک شرکت کرتے ہیں۔ خدائے پاک (بچنے کی) توفیق عطا فرمائے۔
(اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )
سانپ جان اور بُرا دوست ایمان لیتا ہے
تاتُوانی  دُور  شَو  اَز  یارِ  بد          مارِ بد  تنہا  ہمیں  برجاں  زَنَد

یارِ  بد  بدتر   بُوَد  اَز  مارِ بد        یارِ  بد  بَر  دین  و  بَرایماں  زَنَد
(مثنوی شریف کے ان دو اشعار کا خلاصہ ہے کہ)جہاں تک ہوسکے بُرے
Flag Counter