Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
81 - 692
 حضرتِ ابو عُبَیدہ بِن جَرّاح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جنگِ اُحُد میں اپنے والِد''جَرّاح ''کو قتل کیا، حضرتِ سیِّدُنا ابو بکرصِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے فرزند عبدالرحمن کو جو اُس وَقت کافِر تھے مقابلہ کے لئے بلایا کہ عبدالرحمٰن آؤ!آج باپ بیٹے دو دو ہاتھ ہو جائیں!لیکن حُضور عَلَیْہِ السَّلام نے ان کو روک دیا(الحمد للہ عزوجل حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ بعد میں مسلمان ہو گئے )حضرت مُصعَب بِن عُمَیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بھائی عبدُ اللہ بن عُمَیر کو قتل کیاجو کافِر تھا اور حضرتِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ماموں عاص بِن ہَشّام بن مُغِیرہ کو قتل کیا جو کافر تھا، اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حَمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رَبِیعہ کے لڑکوں عُتبہ اورشَیبہ کو جنگِ بدر میں قتل کیا جو ان کے قَرابت (رشتہ دار)تھے ، خدا اور رسول پر ایمان لانے والوں کو (جِسمانی)رشتہ داری کا کیا پاس!
      (روحُ البیان ج 9 ص 412 ،خزائن العرفان ص870)
گستاخوں سے مَیل جُول رکھنا بے ایمانوں کی نشانی ہے
 مسئلہ:اس آیت سے معلوم ہو اکہ اللہ تعالیٰ اور رسول عَلَیْہِ السَّلام
Flag Counter