| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
کریمہ بھی حُضور عَلَیْہِ السَّلام کی نعت ہے اور مسلمانوں کی پہچان ہے۔ اس میں مسلمانوں کی نشانی یہ بتائی گئی کہ مومِن ہرگز ایسا نہیں کر سکتا کہ اللہ و رسول عَلَیْہِ السَّلام کے دشمنوں سے مَحَبَّت رکھے اگر چِہ وہ اس کے خاص اہلِ قَرابت ہی ہوں ۔ جس سے معلوم ہوا کہ اگر چِہ ماں باپ کا بَہُت بڑا حق ہے، مگر حقِّ مصطَفٰے عَلَیْہِ السَّلام کے مقابلہ میں کسی کا کچھ حق نہیں۔
ماں باپ اگر کافِر ہو ں تو ان سے مَحَبَّت حرام ہے
حضور عَلَیْہِ السَّلام کا حکم ہے کہ داڑھی رکھو ۔ ماں یا باپ یایاردوست کہیں کہ داڑھی مُنڈواؤ ہرگز جائز نہیں کہ مُنڈائے۔ رب کا حکم ہے کہ نَماز پڑھو اور روزہ رکھو ۔ ماں کہے :یہ کام نہ کر۔ ماں کی بات ہرگز نہ مانی جاویگی ۔ کیوں کہ اللہ و رسول عَلَیْہِ السَّلام کا حق سب پر مُقَدَّم (یعنی سب سے بڑھ کر)ہے۔ اسی طرح اگر کسی کابیٹا یابھائی یا باپ یا ماں کافر ہوں، تو ان سے مَحَبَّت ، دوستی تمام کی تمام حرام ہیں ۔
صَحابہ نے جنگ میں کافر رشتے داروں کوقَتْل کیا
اِس آیت کی تفسیر صَحابہ کرام(علیھم الرضوان)کی زِندگی ہے۔ چُنانچِہ