| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
تصوُّر کیا تو بیشک جس جس کا ایسا خیال ہوگا وہ سب بھی کافِر ومُرتَد ہیں اور ان سے وُہی مُعامَلہ برتنا واجِب جو مُرتدین سے برتا جائے!اوران کی شرکت کسی طرح روا نہیں، اور شریک ومعاون سب گنہگار ۔واللہ تعالٰی اعلم۔
کافِر کو مرحوم کہنا کیسا؟
سُوال:اپنے مرے ہوئے مُرتَد باپ کو مرحوم کہہ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:اِرتدِاد کا علم ہونے کی صُورت میں مرحوم کہنا کُفر ہے۔ صدرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّريقہ،حضرتِ علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''جو کسی کافِر کیلئے اس کے مرنے کے بعد مغفِرت کی دُعا کرے یا کسی مُردہ مُرتد کو مرحوم(یعنی رحمت کیا جائے)یا مغفور(یعنی مغفرت کیا جائے)یا کسی مر ے ہوئے ہندو کو بَیْکُنْٹھ (بے۔کُنْ۔ٹھ)باشی(یعنی جنّتی)کہے وہ خود کافِر ہے ۔"
(بہارِ شريعت حصّہ1 ص97)
نماز اور درسِ فیضانِ سنّت میں والِدَین کیلئے دعائے مغفِرت کا نازُک مسئلہ
سُوال:اگر کسی کے والِدَین یا دونوں میں سے ایک کافر یا مُرتَد ہو تو وہ فیضانِ