Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
78 - 692
سنّت کادرس دینے کے بعد یہ دعا :''یااللہ ہماری، ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔'' کر سکتا ہے یا نہیں؟ نیز نَمازمیں اس قراٰنی دعاء
 رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ.......کا یہ حصّہ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ۔ اِلخ
(یعنی اے ہمارے پروردگار!میری اور میرے ماں باپ کی مغفِرت فرما۔اِلخ) پڑھے یا نہیں؟
جواب:اگروالِدَین کافِر ہوں تو اُن کے لئے دعائے مغفِرت کرنا کُفر ہے۔ اِس لئے درسِ فیضانِ سنّت میں دعاکے یہ الفاظ ''ہمارے ماں باپ کی''نہ بولے بلکہ اِس طرح دعاء کرے:یااللہ ہماری اور ساری امّت کی مغفِرت فرما۔ نَماز میں بھی ایسی دعا نہیں پڑھ سکتا ۔ اگرسُوال میں مذکور دعاء کا ترجَمہ جانتا ہے کہ والدَین کی بخشش کی دُعا اس میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کے والِدَین کافر یا مرتد ہیں پھر بھی جان بوجھ کر اپنے والدَین کی مغفِرت کی نیّت سے اِس نے یہ دُعا کی تو اس دُعا کرنے والے پر حکمِ کفر ہے اور توبہ و تجدیدِ ایمان اس پر فرض ہے۔
خاندان کاکوئی فرد بِالفرض کافِر ہو تو۔۔۔۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماں باپ یا خاندان کاکوئی فرد اگر
Flag Counter