Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
75 - 692
مُرتَد کی نَمازِ جنازہ کا حُکمِ شَرعی
سُوال:مرتد اور کافر کے جنازہ کی نماز ادا کرنے والے کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے؟
جواب:مرتد اور کافر کے جنازے کا ایک ہی حکم ہے۔مذہب تبدیل کرکے عیسائی(کرسچین)ہونے والے کا جنازہ پڑھنے والے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیِّدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت ،مجدددین وملت ،حضرت علامہ مولاناشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوٰی رضویہ جلد 9صَفْحَہ 170پرارشاد فرماتے ہیں:اگر بہ ثُبوتِ شرعی ثابِت ہو کہ میِّت عِیاذاً باللہ(خدا کی پناہ) تبدیلِ مذہب کرکے عیسائی(کرسچین)ہوچکا تھا تو بیشک اُس کے جنازہ کی نماز اور مسلمانوں کی طرح اس کی تَجہیز وتکفین سب حرام قَطعی تھی۔قالَ اللہ تعالیٰ(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے):
ترجَمۂ کنزالایمان:اور ان میں سے کسی کی میت پر کبھی نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر کھڑ ے ہونا۔ (پ 10 التوبہ 84)
وَلَا تُصَلِّ عَلٰۤی اَحَدٍ مِّنْہُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَاتَقُمْ عَلٰی قَبْرِہٖ ؕ
Flag Counter