لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَھُمْ اَوْ اَبْنَآءَھُمْ اَوْ اِخْوَانَھُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَھُمْ ؕ
ترجَمۂ کنزالایمان:تم نہ پاؤ گے ان لوگوں کوجو یقین رکھتے ہیں اللہ (عَزَّوَجَلَّ)اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں اُن سے جنہوں نے اللہ (عَزَّوَجَلَّ)اور اس کے رسول (صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )سے مخالَفَت کی اگر چِہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یاکُنبے والے ہوں۔ (پ28المجادلہ22)
فتاوٰی رضویہ جلد 14صَفْحَہ 328پرہے:مُرتَدّوں میں سب سے بد تر مُرتَد''مُنافِق ''ہے ۔یِہی وہ ہے کہ اِس کی صحبت ہزار کافِر کی صُحبت سے زیادہ مُضِر(نقصان دِہ) ہے کہ یہ(بظاہِر)مسلمان بن کر کفر سکھاتا ہے۔