Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
73 - 692
 دوبارہ ادا کرے ،کیونکہ نَماز اور روزہ کا ترک گُناہ ہے اور اِرتِدَاد کے بعد(اگر چِہ نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں مگر) گناہ باقی رہتے ہیں۔اگر (پہلے حج کر لیا ہو تب بھی )صاحِبِ استِطاعت ہونے پر حج نئے سِرے سے فرض ہوگا۔''
(دُرِّمختار ج 6 ص 383 ۔ 385 )
ہاں زمانہ ٔاِرتدِاد میں رہ جانے والی نَمازوں اور دیگر عبادتوں کی قضاء نہيں ہے اور اس دوران جو عبادَتیں کی ہیں وہ مقبول بھی نہیں۔
مُرتَدین کی صُحبت سے ایمان برباد ہوسکتا ہے
سُوال:مُرتَد کی صُحبت میں بیٹھنا کیسا ہے؟
جواب:حرام ہے ۔ یہ یاد رہے کہ بِغیر دلیلِ قَطعی صِرف شک کی بنا پر کسی کو مُرتَد نہیں بول سکتے۔مُرتَدین کے ساتھ نِشَست وبَرخاست( یعنی اٹھنے بیٹھنے )کے مُتَعَلِّق کئے جانے والے ایک سُوال کے جواب میں میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوی رضویہ جلد 21 صَفْحَہ 278 پر فرماتے ہیں:ان کے پاس نِشَست و بَرخاست حرام ہے اُن سے مَیل جُول حرام ہے اگر چِہ اپنا باپ یا بھائی بیٹے ہوں۔ اللہ
Flag Counter