| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
ہو جاتا ہے اور شادی شدہ تھا تونِکاح ٹوٹ جاتا، کسی کا مُرید تھا تو بَیعت ختم ہو جاتی اور زندَگی بھر کے نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں ، اگر حج کر لیا تھا تو وہ بھی گیا ، اب بعدِ تجدِید ایمان صاحِبِ استِطاعت ہونے پر نئے سِرے سے حج فرض ہو گا۔
مُرتَد دوبارہ ایمان لائے تو نَماز روزے کے مسائل
سُوال:اگر کوئی مسلمان مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ مُرتد ہو جائے تواُس کی سابِقہ نَماز و روزہ اورحج کے بارے میں کیا مسئلہ ہے ؟نیز اگر دوبارہ مسلمان ہو جائے تو کیا احکام ہیں؟
جواب: مُرتد ہوتے ہی اُس کے پچھلے تمام نیک اَعمال بَشُمُول نَماز، روزہ، حج وغیرہ ضائِع ہو گئے ۔ دوبارہ ایمان لانے کے بعد یہ ہے کہ جونَمازیں زمانۂ اسلام میں قَضا ہوئی تھیں اُن کی قَضاایمان لانے کے بعد بھی باقی ہے اور یِہی حکْم روزۂ رمضان کا ہے۔ چُنانچِہ دُرِّمُختار میں ہے:'' اور زمانۂ اسلام میں جو عبادتیں ترک کیں، اِرتِدَادیعنی دین سے مُنْحَرِف ہونے (دین سے پھر جانے)کے بعداز سرِ نو مسلمان ہونے پر ان کو