| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
مُفَسّرِ شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:''اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں، ایک یہ کہ جو شخص عُلَماء کو چھوڑ کر جاہِلوں سے مسئلہ پوچھے اور وہ غَلَط مسئلہ بتائیں تو(بتانے والا تو گنہگار ہے ہی) پوچھنے والا بھی گناہ گار ہوگا کہ یہ عالِم کو چھوڑ کر اس کے پاس کیوں گیا، نہ یہ پوچھتا نہ وہ غَلَط بتاتا۔ دوسرے یہ کہ جس شخص کو غَلَط فتویٰ دیا گیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ بے علم کا مسئلہ شرعی بیان کرنا سخت جُرم ہے۔''
(مراٰۃ المناجیح ج1 ص212 )
مُرتَد کے بارے میں سُوال جواب مُرتَد کسے کہتے ہیں؟
سُوال: مُرتَد کسے کہتے ہیں؟
جواب:مرتد وہ شخص ہے کہ اسلام کے بعد کسی ایسے اَمر کا انکار کرے جو ضَرور يا تِ دین سے ہو یعنی زَبان سے(ایسا)کلِمۂ کفر بکے جس میں تاویلِ صحیح کی گنجائش نہ ہو۔ یونہی بعض افعال بھی ایسے