| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
ترجمہ كنز الایمان: آخِرت میں ان كا كچھ حصّہ نہیں,اور اللہ (عَزَّوَجَلَّ)نہ ان سے بات كرے نہ ان كی طرف نظر فرمائے قِیامت كے دن, اور نہ انہیں پاك كرے اور ان كیلئے درد ناك عذاب ہے۔
غَلَط مسئلہ بتانا سَخْت کبیرہ گناہ ہے
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 23 صَفْحَہ 711 تا 712 پر فرماتے ہیں:جُھوٹا مسئلہ بیان کرنا سخت شدید کبیرہ (گناہ) ہے اگر قَصداً ہے تو شریعت پر افتراء(یعنی جھوٹ باندھنا) ہے اور شریعت پرافتراء اللہ عَزَّوَجَلَّ پرافتراء ہے ، اور اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ69﴾
اُولٰٓئِکَ لَا خَلٰقَ لَھُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ وَلَا یُکَلِّمُہُمُ اللہُ وَلَا یَنۡظُرُ اِلَیۡھِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَلَا یُزَکِّیۡہِمْ۪ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ﴿۷۷﴾
(پ 3 آل عمران 77)
ترجمہ كنز الایمان: وہ جو اللہ (عَزَّوَجَلَّ)پر جھوٹ باندھتے ہیں ان كا بھلا نہ ہوگا۔
(پ 11 یونس 69)