مسلمان کو کافِر کہنا کیسا؟
سُوال:کسی سُنِّی صحيح العقيدہ مُسلمان کو کافِر کہنا کیسا ہے
جواب: صَدْرُالشَّرِیْعَہ بَدْرُ الطَّريقہ حضرتِ علامہ مَولانامفتی محمدامجد علی اَعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''کسی مُسلمان کو کافِر کہا تو تعزِیر (یعنی سزا)ہے۔ رہا یہ کہ وہ قائِل(یعنی مسلمان کو کافر کہنے والا)خود کافِر ہوگا یا نہیں، اِس میں دو صُورَتیں ہیں:(1) اگر اسے مسلمان جانتا ہے تو کافِرنہ ہوا اور(2)اگر اسے کافِر اِعتِقاد کرتا (یعنی یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ یہ کافر ہے)تو خود کافِر ہے کہ مسلمان کو کافِر جاننا دینِ اسلام کو کُفْرجاننا ہے اور دینِ اسلام