قَشْقَہ( ٹیکا) کہ ماتھے(یعنی پیشانی) پر لگایا جاتا ہے صِرف شِعارِ کّفار نہیں بلکہ خاص شِعارِکُفر(یعنی کُفر کاطور طریقہ )بلکہ اس سے بھی اَخْبَث (یعنی ناپاک ترین) خاص طریقۂ عبادتِ مَہا دَیو وغیرہ اَصنام (یعنی بُتوں کی پوجا پاٹ کے طریقے) سے ہے۔ اِس کے لگانے پر راضی ہونا کُفر پر رِضا (راضی ہونا)ہے اور اپنے لئے ثُبوتِ کفر پر رِضا بِالاِ جماع کُفر ہے ۔''مِنَحُ الرَّوْض'' میں ہے: جو اپنی ذات کے کُفر پرراضی ہو اوہ بِالاِتِّفاق کافِر ہے اور جو کسی کے کُفر پر راضی ہوا اس کے بارے میں مَشائخ کا اِختِلاف ہے۔
اور کفر پر رِضاجَیسی سوبرس کے لئے ویسے ہی ایک لمحہ کے