جواب:کُفر ہے۔اِس ضِمن میں فتاوٰی رضویہ شریف کے ایک سُوال کا خُلاصہ اور اس کا جواب نَقل کرتا ہوں۔سُوال : ہندوستان میں مسلمانوں اور ہندؤوں کے ایک مُشتَرَکہ جلسے میں ہِندؤوں نے مسلمانوں کو چَندَن( قَشقہ،ٹیکا) لگایا تو بعضوں نے نہیں لگوایا اور بعضوں نے روکا نہیں(یعنی منع نہیں کیا) بلکہ لگوایا پھر بعدکو اُسی وقت یا تھوڑی دیر کے بعد صاف کرلیا اور کچھ لوگوں نے لگا رہنے دیا اور اِسی حال میں گھر لوٹے یا شام تک لگا رہنے دیا۔ ان تین طرح کے لوگوں کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے؟ الجواب:اُس جلسے میں شرکت حرام حرام سخت حرام تھی بلکہ فُقَہائے کرام (رَحِمَہُمُ اللہُ