| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
لئے۔پُونچھ ڈالنے سے کُفرجو واقِع ہولیامِٹ نہ جائیگا جب تک ازسرِ نو اسلام نہ لائے ،جیسے جو مَہا دَیو (ہندؤں کے بُت)کے آگے دن بھر سجدہ میں پڑ رہے وہ بھی کافِر اور جو سجدہ کر کے (فوراً)سر اٹھا لے وہ بھی کافِر ۔ وَالْعِیاذُ بِاللہِ تعالٰی۔
(فتاوٰی رضویہ ج 14 ص 675،677)
کُفری بات سُن کر ہنسنا
سُوال:کُفْری بات پر ہنسنے والوں پر کیاحُکم ہوگا ؟
جواب: کُفْریہ بات سُن کرہنسنے کی دو صورَتیں ہیں(1) بے اختیار(2) رِضا مندی کے ساتھ ۔ اگرکُفْریہ بات ایسی تھی کہ جس پربے اختیار ہنسی آئی توحکْمِ کُفْرنہیں اور اگردل میں اُس کُفْرپر اِتّفاق و رِضا مندی بھی ہے تواِس ہنسنے والے پر بھی حکْمِ کُفْرہے ۔
(مِنَحُ الرَّوض ص426)
کفریہ مضمون کی کمپوزِنگ چھپائی اور خریدوفروخت
سُوال:زیدایک پرنٹنگ پریس میں بطورِکمپوزَر مُلازَمت کرتا ہے۔ کبھی کبھی ایسے مضامین بھی کمپوز کرنے پڑتے ہیں جن میں کُفریہ کلمات نیز اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں