Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
47 - 692
 ضَرور يا تِ دین سے ہو۔یعنی زَبان سے کلِمۂ کفر بکے جس میں تاویلِ صحیح کی گُنجائش نہ ہو۔ یوہیں بعض اَفعال(کام)بھی ایسے ہیں جن سے کافر ہوجاتا ہے مَثَلاً بُت کو سجدہ کرنا،مُصحَف شریف (قراٰنِ پاک )کو نَجاست کی جگہ پھینک دینا۔
                  (بہارِ شريعت حصّہ 9 ص173 )
کُفر کی اَقسام اور تکفیر کے بارے میں سُوال جواب

کلماتِ کُفر کی قسمیں
سُوال:کَلماتِ کُفر کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب: کَلِماتِ کُفرکی دوقسمیں ہیں(1)لُزُومِ کُفْر(2)اِلتِزامِ کفر۔ چُنانچِہ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّريقہ حضرتِ علامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:اقوالِ کُفریہ دو قسم کے ہیں (1) ایک وہ جس میں کسی معنئ صحیح کا بھی اِحتِمال (یعنی پہلو)ہو(2)دوسرے وہ کہ اس میں کوئی ایسے معنیٰ نہیں بنتے جو قائل کو کُفر سے بچاوے ۔ اِس میں اوّل کو لُزُومِ
Flag Counter