| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
بادشاہ (صحابیٔ رسول کی زبردست استِقامت دیکھ کرحیرت میں پڑ گیا اور اس ) نے کہا: اس طرح کرو کہ میرے سر کو بوسہ دے دو میں تمہیں آزادکردوں گا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : کیا میرے ساتھ سارے مسلمان قیدیوں کو بھی رہا کردوگے ؟اُس نے کہا : ہاں ۔ چُنانچِہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُس کے سر کوچوما۔بادشاہ نے آپ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کو اور تمام مسلمان قیدیوں کوآزاد کردیا۔
(تاریخ دِمشق لِاِبنِ عَساکِر ج 27 ص 359 وغیرہ مُلخَّصاً )
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جسے آزاد کرے قامتِ شہ کا صدقہ رہے فتنوں سے وہ تاروزِ قیامت محفوظ (ذوقِ نعت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد