Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
466 - 692
 دوسرے مسلمان سے پوچھا : کیاتم گواہی دیتے ہو کہ(سیِّدُنا)محمد (صلّی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم) اللہ کے رسول ہیں؟ اُس نے کہا :ہاں ، پھر اس نے پوچھا: کیاتم یہ گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟اُس نے کہا : ہاں ۔ پس مُسَیْلِمَہ نے اسے چھوڑدیا ۔ پھروہ نبیِّ کریم ، رء ُوفٌ رحیم ،محبوبِ ربِّ عظیم عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ ِبے کس پناہ میں حاضِر ہوا اوراپنا ماجرا سنایا ۔ رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم نے فرمایا: رہا تمہارا ساتھی تو وہ اپنے ایمان پر قائم رہا (یعنی اس نے عَزِیمت پر عمل کیا )اور رہے تم تو تم نے رخصت پر عمل کیا۔
(مُصَنَّف ابن شیبہ ج7 ص 642)
دیکھا آپ نے!وہ صحابی اپنی جان پر کھیل گئے مگر کلِمۂ کُفر زَبان پر نہ لائے۔ اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
غلامانِ محمد جان دینے سے نہیں ڈرتے

یہ سر رہ جائے یا کٹ جائے وہ پروا نہیں کرتے
Flag Counter