Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
465 - 692
 صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 اَلحمد للہ عَزَّوَجَلَّ عَزِیمت پرعمل کرنے والے جواں مردوں سے تاریخِ اسلام کے اَوراق بھرے پڑے ہیں ، اِس ضِمن میں دو حکایات پڑھئے اور اپنا ایمان تازہ کیجئے۔
(1) صَحابی نے جان قربان کر دی
حضرتِ سیِّدُناحسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ( نُبُوت کے جھوٹے دعویدار) مُسَیْلِمَۂ کذّاب کے جاسوس دو مسلمانوں کو پکڑ کر اس کے پاس لے آئے ۔ اس نے ایک سے پوچھا : کیاتم گواہی دیتے ہو کہ(سیِّدُنا) محمد( صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم) اللہ کے رسول ہیں؟ اُس مسلمان نے کہا: ہاں۔ پھر مُسَیْلِمَہ نے پوچھا: کیا تم یہ گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کارسول ہوں؟ فرمایا :'' ایسی بات سننے سے میرے کان بہرے ہیں۔'' اِس پر اُس ظالم نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوشہید کرنے کا حکم دے دیا۔ پھراُس نے
Flag Counter