Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
464 - 692
کے ہاں اَجْر ملے گا۔''
 ( ھِدایہ ج 2ص 274مُلَخَّصاً )
عزیمت کی مشہور ترین مثال
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب اکراہِ شرعی پایا جائے اُس وقت رخصت ہے کہ دشمن کے مطالبہ پر کُفریہ کلمہ کہہ دے یا کفریہ فِعل بجالائے۔ ( جبکہ دل ایمان پر جما ہوا ہو) اور جان بچا لے اور عَزِیمت یہ ہے کہ جان دیدے مگر دشمن کے دیئے جانے والے خلافِ شریعت حکم پر عمل نہ کرے اور عَزِیمت کی فضیلت زیادہ ہے۔ عَزِیمت کی مشہور ترین مثال کربلا کا درد ناک واقِعہ ہے جس میں رخصت ہونے کے باوُجُود امام عالی مقام سیِّدُنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عَزِیمت پر عمل کیا اور یزیدِپلید کی بَیعت سے انکار کرکے اہلِ بیتِ اطہار اور رُفَقائے جانثار سمیت اپنی جان قربان کر دی۔  ؎
گھر لُٹانا جان دیناکوئی تجھ سے سیکھ جائے

جانِ عالم ہو فِدا اے خاندانِ اہلِبیت
 اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے
Flag Counter