Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
463 - 692
 دل اندر سے اِنکاری ہے تو اب کافِر نہ ہوگا۔
کیا جان بچانے کیلئے بظاہر کفر یہ فعل کرنا ضَروری ہے؟
سُوال:اگر کوئی مسلّح کافِر قتل کی صحیح دھمکی دیکر بُت کو سجدہ کرنے کا حکم دے تو کیا جان بچانے کیلئے بُت کو سجدہ کرنا ضَروری ہو جائے گا؟
جواب:ایسی صورت میں''رُخصت ''یہ ہے کہ بُت کو سجدہ کر لے جبکہ دل ایمان پر مطمئن ہو اور ''عَزِیْمَت''( جو کہ افضل ہے وہ)یہ ہے کہ جان قربان کر دے مگر بُت کو سجدہ نہ کرے۔
 ھِدایہ شریف میں ہے:'' اگر جان سے مار ڈالنے یا جسم کے کسی عُضْوْ کو ضائِع کر دینے کی صحیح دھمکی دیکر کسی سے کہا جائے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا اِنکار کر یامَعَاذ اللہ سرکارِ مدینہ صلّی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم کو گالی دے تو اس کو اِجازت ہے کہ اس بات کا اظہار کردے جو اُسے(ظالم کی طرف سے ) حکم دِیا گیا اورتَو رِیہ کرے ۔پس اگر اس نے(ظالم کے کہنے کے مطابِق) ظاہر کردِیا اِس حال میں کہ اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو تو اِس پر کوئی گناہ نہیں اوراگر صَبْر کرے یہاں تک کہ شہید کردیا جائے اور کُفْر کوظاہِر نہ کرے تو اس کو اللہ عَزَّوَجَلّ
Flag Counter