Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
462 - 692
اصل مسئلہ (مَسْ۔ءَ۔ لَہ )سمجھنے کی کوشش فرمایئے مَثَلاً کسی نے آپ کو گَن پوائنٹ پر لے کر بُت سامنے رکھا اور مَعَاذَاللہ کہا:''اس کو سجدہ کرو۔'' اگر آپ جانتے ہیں کہ اِس کی بات نہیں مانوں گا تو واقِعی یہ گولی مار دے گا تو اب سجدہ کرنے میں یہ نیّت کیجئے کہ''میں بُت کو نہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو سجدہ کر رہا ہوں ۔'' یا اِسی طرح اُس نے کہا کہ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ محمَّد صلَّی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم کو فُلاں گالی دو۔ تو گالی بکتے وقت محمَّد ٌرَّسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلَّم کی نیّت نہیں بلکہ کسی دوسرے ایسے شخص کی نیّت کر لے جس کا نام محمد ہو مَثَلاً اپنے بھائی یا دوست یا پڑوسی کا نام محمدہے تو اُسی کا تصوُّر باندھ لے کہ میں اُس محمد نامی آدمی کو گالی دے رہا ہوں ۔ توریہ کا مسئلہ جاننے ، طریقہ معلوم ہونے، اُس وقت یاد ہونے اور ممکن ہونے کے باوُجُود اگر یہاں توریہ نہیں کریگا تو کفر کرنے کی صورت میں خود کافر ہو جائے گا اوراگر اُس وقت توریہ کی طرف توجُّہ نہ گئی تو بُت کو سجدہ کرتے وقت یا کفریہ بات بکتے وقت دل ایمان پر مطمئن ہے اور جو کچھ کرنے لگا ہے اُس کا