(3)اگر کسی آدمی کو کفر کرنے کا حکم یا(4) مشورہ دیا اگرچِہ مذاق کے طور پر ہو یا(5) اس بات کا عزم کیا کہ وہ (یعنی خود)کسی کو کفر کرنے کا حکم یا (6) مشورہ دے گا تو اس پر حکم کفر ہے،کیونکہ کفر پر راضی ہونا کفر ہے ، خواہ اپنے کافر ہونے پر راضی ہو یا(7) دوسرے کے ۔
(فتاویٰ خانیہ ج 4 ص466، اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 208)
(8) دوسرے کے کفر پر راضی ہونا اگر اپنی دشمنی و عداوت کی وجہ سے ہوتو کُفر نہیں اور اگراللہ عَزَّوَجَلَّ کی شان میں گستاخی کی نیّت سے ہو توکفر ہے۔
(فتاوٰی تا تارخانيہ ج5 ص 460)
کُفْر پر مجبور کئے جانے کے بارے میں سُوال جواب
سُوال: اگر کسی کوکُفر کرنے پر مجبور کیاجائے تو وہ کیا کرے؟
جواب: اگر کوئی شخص قتل کر دینے یا جسم کا کوئی عُضو(عُضْ۔وْ)کاٹ ڈالنے یا شدید مار مارنے کی صحیح دھمکی دے کر کُفر کرنے کا حکم دے اور