Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
457 - 692
اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کا ارشاد ہے:عُلَمائے کرام فرماتے ہیں، جس کو (زندگی میں ) سَلْبِ ایمان کا خوف نہ ہو نَزع کے وَقت اُس کا ایمان سَلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے۔
(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت حصہ 4 ص390 )
 حضرت سیِّدُنا سَہْل رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : صِدّیقین رَحِمَھُمُ اللہُ المُبین ہر لمحہ بُرے خاتِمے کے احساس سے خوفزدہ رہتے ہیں اور ایسوں ہی کیلئے پارہ18 سورۃُ الْمُؤْمِنون کی آیت نمبر 60 میں ار شاد فرمایا گیاہے:
 وَّ قُلُوۡبُھُمْ وَ جِلَۃٌ
تر جَمۂ کنزالایمان:اور ان کے دِل ڈر رہے ہیں۔
     (اِحیاءُ العلوم ج4 ص 211)
آہ !سَلْبِ ایماں کا خوف کھائے جاتا ہے

کاش ! میری ماں نے ہی مجھ کونہ جنا ہوتا
''کُفر سے بچو'' کے آٹھ حُرُوف کی نسبت سے 8کُفرِیّات کی نشاندہی
(1)کفر کو ہلکا جاننابھی کفر ہے۔
  (فتاوٰی رضويہ ج14ص324)
Flag Counter