Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
45 - 692
واجِبُ الوُجُود کسے کہتے ہیں؟
سُوال:ابھی آپ نے واجِبُ الوُجُود کی اِصطِلاح بیان کی اِس کے معنیٰ بھی بتا دیجئے ۔
جواب:واجِبُ الوُجُود ایسی ذات کو کہتے ہیں جس کا وُجود(یعنی ''ہونا'') ضَروری اور عَدَم مُحال (یعنی نہ ہونا غیرممکن)ہے یعنی (وہ ذات)ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی،جس کو کبھی فنا نہیں، کسی نے اِس کو پیدا نہیں کیا بلکہ اِسی نے سب کو پیدا کیا ہے۔ جو خود اپنے آپ سے موجود ہے اور یہ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات ہے۔
     (ہمارا اسلام حصّہ سِوُم ص 95)
نِفاق کی تعریف
سُوال: نِفاق کی کیا تعریف ہے؟
جواب:زَبان سے اسلام کا دعوٰی کرنا اور دل میں اسلام سے انکار کرنا نِفاق ہے۔ یہ بھی خالِص کُفر ہے بلکہ ایسے لوگوں کے لئے جہنَّم کا سب سے نِچلاطبقہ ہے۔سرورِ کائنات،شَہَنْشاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہِری حیات کے زمانے میں اِس صِفَت کے کچھ
Flag Counter