کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
مذہبِ اہلسنّت کی ضَروریات کا مطلب یہ ہو تا ہے کہ اس کا مذہبِ اہلسنّت سے ہونا سب عوام و خواصِ اہلسنّت کو معلوم ہو۔ جیسے عذابِ قبر ، اعمال کا وزن۔
(نُزْہَۃُ الْقاری شرحِ صحیح البخاری ج1 ص239 )
توحید کی تعریف
سُوال:توحید کسے کہتے ہیں؟
جواب:اللہ تعالیٰ کو اُس کی ذات و صِفات اور اَحکام و اَفعال میں شریک سے پاک ماننا توحید ہے۔
شِرک کی تعریف
سُوال:شرک کے کیا معنیٰ ہیں؟
جواب:شرک کا معنیٰ ہے:اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی کو واجِبُ الوُجُود یامستحقِ عبادت (کسی کو عبادت کے لائق )جاننا یعنی اُلُوہِیَّت میں دوسرے کو شریک کرنا اور یہ کفر کی سب سے بد ترین قسم ہے۔ اس کے سوا کوئی بات کیسی ہی شدید کفر ہو حقیقۃً شرک نہیں۔
(بہارِ شریعت حصّہ 1 ص96مُلَخَّصاً)