جواب:منع ہے۔رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مَنْع فرمایا کہ کسی مُشرِک سے ہاتھ ملائیں یا اسے کُنْیَت سے ذِکر کریں یا اُس کے آتے وَقت مرحبا کہیں۔
( فتاوٰی رضویہ ج 14 ص 149، حِلیۃُ الاولیاء ج9 ص248 رقم13794)
البتّہ مجبوری میں جب ان کی طرف سے خطرہ ہو تو بے دلی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی گنجائش ہے جیسا کہ مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان کے تفسیرِ نعیمی جلد3 صَفْحَہ421پر دیئے ہوئے مضمون کا خلاصہ ہے:''بوقت ضرورت ان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں مگر خبردار دل میں ان سے محبت نہ رکھنا۔''