Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
431 - 692
 تَعلُّقات کی چندقسمیں ہیں اور ان کے جُدا گانہ احکام ۔ دوستی ، مَحَبَّت ،مَیلانِ طَبع ،بِرّ وقسط ، قرابت داری ، ادائے حقوق ، دُنیوی مُعامَلات ،مَیل جُول یعنی نِشست وبر خاست ۔ ان سب کے مختلِف اَحکام ہیں ، دُنیوی مُعاملات یعنی تجارتی لَین دَین وغیرہ کفّارسے جائز ہے ۔ ادائے حُقوق جائز ۔ کافر ماں باپ کا حقِّ مادَری وپِدَری ادا کیا جائے گا ۔
    بِرّوقسط یعنی دُنیوی مُعاملات میں خوش اُسلُوبی، کُفّار کے اِحسان کا احسان سے بدلہ ، یہ بھی جائز ہے ۔ مَحَبَّت کی تین صورَتیں ہیں :(1) کافِر کے کفر سے مَحَبَّت اور اس(کفر)سے راضی ہونا ، یہ کفر ہے(2) کُفّار سے مَحَبَّت کہ کفر کو توبُر اجانے مگر اہلِ اسلام کے مقابلے میں کُفّار کی مدد کرے ، خواہ قَرابت داری یا دنیوی لالچ یا کسی اور وجہ سے ۔یہ سخت حرام ہے بلکہ اس کا انجام کفر ہے ۔(3)تیسرے کافر قرابت دار (یعنی رشتے دار)سے غیر اختیاری طبیعت کا مَیلان ۔ کافر بیٹے سے مَحَبَّتِ پِسری (یعنی بیٹے کی محبت)وغیرہ ۔ مگر اس مَحَبَّت پر اتنی قدرت رکھے کہ جب اسلام و کفر کا مقابلہ
Flag Counter