Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
426 - 692
 طرح (یعنی بائیں طرف تین بار ) تُھتکار کر لاحول شریف پڑھ لے پھر تحریمہ کرے(یعنی نَماز شروع کرے)دورانِ نَمازمیں نگاہ کی حفاظت کرے کہ قِیام میں سجدہ گاہ (یعنی سجدہ کی جگہ)رُکوع میں پُشتِ قَدَم، سجدے میں ناک کے بانسے (یعنی ناک کی ہڈی پر )، جلسہ (دوسجدوں کے درمیان بیٹھنے میں)اور قَعدہ (التحیات وغیرہ پڑھنے)میں گود میں(نظر) رکھے تو اِن شاءَ اللہ نَماز میں حُضورِ (قَلب یعنی خُشوع و خُضوع)نصیب ہو گا۔
نہ وسوسے آئیں نہ مجھے گندے خیالات

کر ذہن کا اللہ عطا قفلِ مدینہ
بُرے خاتِمے کے خوف سے رونا
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جہاں مال ودولت کازَور ہوتا ہے وہاں چور آتا ہے اور جہاں کامِل ایمان ہوتا ہے وَہاں ایمان کاچو ر شیطان آتا ہے ۔ وَسْوَسوں کی طرف سے بِالکل دھیان ہٹا دینا بھی دافِعِ وَسوسہ ہے۔ ہاں مگر ایمان کی حفاظت سے غفلت برتنا انتہا ئی خطرناک ہے ۔ ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِین
Flag Counter