Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
422 - 692
 کفریات ہیں۔
(14)عمامہ شریف کو زمین پر دے مارنا یا (15)پھاڑ ڈالنا یا (16)جلا دینا یہ تینوں باتیں اگر سُنَّت کی توہین کی نیّت سے ہوں تو  کُفر ہیں ۔
(17)''شَیو سے تو چِہرہ نورانی ہوجاتا ہے اور داڑھی سے بے رونق۔''یہ کَلِمۂ کُفر ہے۔
(18)کسی سے کہا گیا:سرمُنڈواؤ اور(19)ناخن کاٹو کہ یہ سنّت ہے اُس نے بطورِ انکار اور بطورِ رَدّ کے سنّت کو ٹھکراتے ہوئے کہا:میں نہیں کرتا اگرچِہ سنّت ہی ہو ۔ ایسے پرحکمِ کفر ہے اور یِہی حکم ہر سنّت کے بارے میں ہے ۔
 ( مَجْمَعُ الْاَنْہُرج2 ص507 )
(20)داڑھی مُنڈانے کو سنّت کہنا کلمہ کُفْرہے۔
  ( فتاوٰی رضویہ ج15 ص 266)
(21)زَید نے کھانے کے بعد اُنگلیاں چاٹیں ۔بکر نے ٹوکتے ہوئے کہا:یہ تہذیب کے خِلاف ہے۔ زید نے کہا:یہ سنّتِ رسول ہے۔ بکر نے بکا :یہ سنتِ رسول ہو تب بھی میری عقل میں نہیں آتا انگلیاں چاٹنا خلافِ تہذیب ہی ہے۔بکر پر حکمِ کفر ہے۔
Flag Counter