Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
421 - 692
 پر جواب دیا:'' کام کی بات کرو''یعنی پہلے میرے سُوال کا جواب تو دیدو۔
(2)مُطلَقاً داڑھی کے سنّت ہونے کاانکار کرنا کفر ہے۔
(3)سنّت کو حقیر سمجھتے ہوئے اُس کے ترک پرہمیشگی کُفر ہے۔
  (مِنَحُ الرَّوض ص 423)
(4)کسی سے کہا کہ یہ کیا تُونے عِمامہ وغیرہ پاگلوں والا لباس پہنا ہوا ہے !یہ کلِمۂ کُفْرہے۔
(5)سُنَّت کی تحقیر کفر ہے (6)جیسے داڑھی بڑھانا (7)مونچھيں کم کرنا (8)عِمامہ باندھنا،(9)شِملہ لٹکانا۔ ان کی اِہانت (یعنی توہین ) کُفرہے جبکہ سُنَّت کی توہین مقصود ہو۔
 (بہارشریعت حصّہ 9 ص181)
(10)سُنَّت کی توہین کرتے ہوئے کسی سے کہا:''تجھے داڑھی اچّھی نہیں لگ رہی''یا (11)کہا:''تیرا چِہرہ داڑھی کے سبب بگڑ گیا ہے۔''یہ دونوں باتیں کُفر ہیں۔
(12)سُنَّت کی توہین کرتے ہوئے، داڑھی کو بُرش کہنا یا (13)داڑھی والے کا مذاق اُڑاتے ہوئے اُس کو داڑھی والا بکرا کہنا دونوں
Flag Counter