Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
420 - 692
کی تَحْقیر و توہین کیلئے بولا گیا تو کفر ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعِی بَہُت نازُک دَور آگیا ہے ۔ ایک مسلمان بِا لخصوص نوجوان جب داڑھی اور عمامہ شریف کی سُنَّت اپناتا ہے تو شیطان بِپَھرجاتاہے، خاص کر اُس کے اہلِ خاندان کو خوب اُ کساتا ، اُس کے دوستوں کو بہکاتا اور نہ جانے کتنے ہی افراد کے ایمان کے لئے مسائل کھڑے کر دیتا ہے !
وہ دَور آیا کہ دیوانۂ نبی کیلئے 

ہر ایک ہاتھ میں پتّھر دکھائی دیتا ہے
کُفرِیہ کلمات کی21مثالیں
(1)کسی سے کہا گیا:داڑھی رکھ لو۔ اُس نے کہا:''کام کی بات کرو۔''یعنی داڑھی کوفُضُول ولَغو سمجھا ۔ یہ کلِمۂ کُفْرہے۔ہاں اگر داڑھی کو فُضول کہنا مقصود نہ تھا بلکہ سامنے والے کے خلطِ مَبحَث (خَلْ۔ طِ۔ مَبْ۔ حَث ۔یعنی گفتگو میں جو موضوع چل رہا تھا کسی کا اُس سے ہٹ کر دوسری بات شروع کر دینا)کرنے کے سبب کہا تو کفر نہیں مَثَلاً پوچھا کچھ اور تھا مگر اگلے نے بے موقع کہہ دیا :''داڑھی رکھ لو''اس
Flag Counter