Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
419 - 692
ہے اس لئے مجھے سُنّتوں یعنی اپنے عِلْم وعَمَل پر بھروسہ نہیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َمیرے غوث پاک بروزِ قِیامت میری شَفاعت کرکے مجھے عذاب سے بچا لیں گے۔ تو کلِمۂ کُفْر نہیں اور اگر مَعَاذ اللہ سُنّت کی تَحقِیر کے طور پر کہا توکُفْر ہے۔البتّہ ایسے کلمے سے اِحتراز (یعنی بچنا) ضَروری ہے۔
داڑھی والے کو جنگلی کہنا کیسا؟
سُوال:داڑھی، زُلفوں اور عِمامہ شریف والے کو جَنْگلی کہنا کیسا ؟
جواب:بلاوجہ شرعی کسی بھی مسلمان کو جَنگلی کہنا جائِز نہیں کہ اِس سے مسلمان کا دل دُکھتا ہے ۔ غمخوار ِ امّت ، سراپا فضل و رحمت، جانِ عظمت و شرافت، پیکر ِ جُودو سخاوت ، تاجدارِ رسالت ، محبوبِ ر بِّ عزت عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشادِ حقیقت بُنیاد ہے:
''مَنْ اٰذَی مُسْلِمًا فَقَدْ اٰذَانِیْ وَ مَنْ اٰذَانِیْ فَقَدْ اٰذَی اللہ''
 یعنی جس نے مسلمان کو اذِیَّت دی گویا اس نے مجھے اذِیَّت دی او رجس نے مجھے اذِیّت دی گویا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اَذِیَّت دی۔
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج2 ص 386 حدیث 3607)
خیال رہے اگر مذکورہ جُملہ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سُنّت
Flag Counter