Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
417 - 692
سُنّتوں کی توہین کے مُتَعلِّق سُوال جواب
سُوال:ایک عَمَل جو کہ سُنَّت ہے، کسی نے اُس کی توہین کر دی، مگراُس کو یہ معلوم نہیں کہ یہ سُنّت ہے، تو اِس بارے میں کیا حکْم ہے ؟
جواب:جن باتوں کاسُنَّت ہونا مشہور ومعروف نہ ہو ان کی انجانے میں کی جانے والی توہین کُفْرنہیں لیکن اگر اسکا سُنَّت ہونا معلوم ہو چکنے کے بعد پھر توہین آمیز کلمِات سُنَّت کی توہین کی نیّت سے کہے تو اب کُفْرہے ۔
داڑھی کوچَمگادڑکے پر کہنا کیسا؟
سُوال:زید نے ایک مرتبہ شِعارِ اسلامیہ داڑھی کے مُتَعَلِّق کہا کہ میں داڑھی نہیں رکھوں گا مجھے ان خُفّاش (یعنی چَمگادڑ )کے پروں کی ضَرورت نہیں۔ یہ بھی دین کے ساتھ اِستِہزاء اورمُوجِبِ اِرتداد وسُقوطِ نکا ح ہے یا نہیں؟ اور زید کاعُذر کہ ہم کو مسئلہ معلوم نہ تھا لہٰذا ہمارا نِکاح باقی ہے،شَریعت میں مقبول ہے یا نہیں؟
جواب:میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا
Flag Counter