(6)جس نے حرامِ اجماعی کی حرمت کا انکار کیا یا اس کی حُرمت میں شک کیا تو کافر ہے۔ جیسے شراب (خمر)،زِنا،لواطت ،سُود وغیرھا۔
(7)جو حرام کام کرنے والے کو بطورِ تحسین کہے :تونے بَہُت اچّھا کیا مَثَلاً کسی کے قتلِ ناحق یا چوری کرنے پر کہے:تو نے اچّھا کیا یہ کہنا کفر ہے ۔
(8)جس نے کہا:''مال ہونا چاہیے حلا ل ہو یاحرام''ایسے شخص پر کفر کا خوف ہے۔
(9)بغیر کسی تاویل کےجس نے کہا:''حرام میرے لئے حلا ل ہے۔''یہ قول کفر ہے۔
(10)کسی سے کہا گیا:تو حلال کھا۔ اُس نے کہا :''حرام مجھے زیادہ پسند ہے۔''یہ قول کفر ہے۔
(11)کسی سے کہا گیا:حلال کھا ۔اُس نے کہا: مجھے حرام ہی چاہیۓ''ایسے پر حکمِ کفر ہے۔