Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
414 - 692
 حرام، مرجائیں تو ان کے جنازے کی نَماز حرام۔
 (فتاوٰی رضویہ ج14 ص356)
غَصَب کو حلال کہنا کیسا؟
سُوال:زَید نے والِد صاحِب کے انتِقال کے بعد وُرثا کوان کاحق دینے کے بجائے سارے مال پر غاصِبانہ قبضہ کر لیا۔ سمجھانے کی کوشِش کرنے پر اُس نے بغیر کسی حیلہ شرعیہ کے مطلقاً اِس غصب کو حلال قرار دیا۔ زید کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:مذکورہ غصَب حرام ہے، غصب کی حُرمت ضَروریاتِ دین میں سے ہے لہٰذا اگر واقِعی زَید نے غصَب کو حلال قرار دیا ہے تو اُس پر حکمِ کفر ہے۔ ایسے ہی ایک سُوال کے جواب میں میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں :''اگر معلوم ہوجائے کہ اس نے حرام کوحلال جانا تو اس وَقتلُ زومِ کُفر ہوگا بلکہ عِندَ التَّحقیق بِلاشُبہ کُفر ہو گا ، کیونکہ کفر کا دارو مدار ضَروریاتِ دین کے انکار پر ہے اور اس میں شک نہیں کہ بِغیر حِیلۂ شرعِیّہ مَثَلاً کسی سے اپنے حق کے بدلے
Flag Counter