| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:''وہ اسے مال کی کمی کا طعنہ دیں گے، اُس وقت وہ اپنے آپ کو ایسی جگہوں پر لے جائے گا جہاں وہ اپنی جان کو ہلاک کر لے گا۔''(تو گویا انہیں کے ہاتھوں ہلاک ہوا)۔
(الزھد للبیھقی ص 183 رقم 439)
بہن سے نِکاح کو جائز سمجھنا کیسا؟
سُوال:اپنی بہن کے ساتھ نکاح کو حلال جاننے والے کیلئے کیا حکمِ شرعی ہے؟
جواب:ایسا شخص کافِر ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں: مُحَرَّمات(مَثَلاً، ماں ،بہن ،بیٹی ، بھانجی، بھتیجی وغیرہ )سے نکاح کو حلال سمجھنا ، بِلا ضَرورتِ شَرْعی شراب(خمر)پینے یا مُردار کھانے یا خون پینے یاخنزیز کا گوشت کھانے کو حلال سمجھنا کُفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض ص 503 )
سُود کو حلال جاننا
سُوال:سُود کو حلال جاننے والا کیسا ہے؟
جواب:کافِر ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام فرماتے ہیں:(بِلا اجازتِ شَرعی)قتلِ نَفس(یعنی قتلِ مسلم )کویا یتیم کا مال کھاجانے کو یا