Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
411 - 692
 بھول ہوجائے کہ مَعاذَاللہ ایمان برباد ہو جائے۔ ایمان کی حفاظت اور رِزقِ حلال کی فراہمی کی دشواری کے مُتَعَلِّق ایک عبرت انگیز حدیث مُلاحَظہ فرمایئے۔ چُنانچِہ سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسول مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاارشادِ حقیقت بُنیاد ہے :
لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ کسی دیندار کادین محفوظ نہ رہے گا سوائے اس شخص کے جو اپنے دین کو لے کر (یعنی اُس کی حفاظت کی خاطر)ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ اور ایک سوراخ(یعنی غار)سے دوسرے سوراخ (یعنی غار)کی طرف بھاگ جائے۔اُس وقت مَعِیشت کاحُصول اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ناراض کئے بغیر نہ ہو گا۔ پھر جب یہ صورتِ حال ہو گی تو آدَمی اپنے بیوی بچوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگا اگر اس کے بیوی بچے نہ ہوں گے تو والِدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگا اور اگر اس کے والِدین بھی نہ ہوں گے تو اس کی ہلاکت رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے ہاتھوں ہو گی ۔ صَحابۂ کرام علیھم الرضوان نے عرض کی:یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !یہ کیسے ہو گا؟۔
Flag Counter