Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
409 - 692
 ملاحَظہ فرما یئے)
خیرات میں حرام مال لیکر فقیر کا دعا دینا کیسا؟
سُوال:کسی نے فقیر کو حرامِ قَطعی مال خیرات کیا، اِس پر فقیر کا دعاء میں جَزاکَ اللہُ خیراً (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے بہترین جزا دے) کہنا کیسا؟
جواب:اگرفقیر کو خیرات میں ملنے والے مال کے حرامِ قَطعیہونے کا علم ہے اور جَزاکَ اللہُ خیراً کہتے وقت اِس کے دعائیہ معنیٰ بھی سمجھتا ہےتو اُس نے کفر کیا۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السلام فرماتے ہیں:حرامِ قَطعی مال صَدَقہ کرکے ثواب کی اُمّید رکھنا کفر ، فقیر کا اِسے حرامِ قَطعی جانتے ہوئے دُعا دینا کفر ، اور دینے والے کا اس کی دعا پر آمین کہنا بھی کفرہے۔
 ( مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص 512)
''اللہ نے میری روزی ہی حرام میں رکھی ہے ''کہنا کیسا؟
سُوال:ملاوٹ والا مال دھوکے سے بیچنے والے سے کہا گیا کہ آپ اِس طرح نہ کیا کریں۔ تو جواب دیا:'' کیا کروں!اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری روزی اِسی میں رکھی ہے۔'' کہیں یہ کلمۂ کفر تو نہیں؟
جواب :اگرقائل اپنے کام کو حرام ہی سمجھتا ہے توچونکہ وہ اپنے اس ناجائز کام
Flag Counter