حرام کو حلال کہنے کے بارے میں سُوال جواب
پرائے مال کو حلال سمجھنا کیسا؟
سُوال:بعض مَن چلے پرایا مال ہڑپ کر جاتے اور پھر چوری اور سینہ زوری کے مِصداق یوں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ''اپنے کو سب حلال ہے۔''ایسوں کیلئے کیا حُکم ہے؟
جواب: بِغیر اجازتِ شَرْعی کسی کا مال کھاجانے کو حلال کہنا کُفرہے۔
حرام فِعل سے قَبل بِسم اللہ پڑھنا کیسا؟
سُوال:جیب کترے نے بِسم اللہ پڑھ کر کسی کی جیب کاٹی ہو تو کیاحکم ہے؟
جواب:ایسا کرنا کفر ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ السّلام فرماتے ہیں:حرامِ قَطعی فِعل کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا کُفر ہے۔