Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
406 - 692
 مبارَک باد دے رہے ہیں، اُس پر پیسے لُٹارہے ہیں۔ ان سب پرحکمِ کفر ہے۔
  (مِنَحُ الرَّوض ص 507)
(4)کسی آدمی نے صغیرہ گناہ کیا ۔دوسرے نے کہا :توبہ کر۔ اُس نے کہا:''میں نے کیا کیا ہے جو توبہ کروں!''یہ کہنے والاکافرہے۔
  ( مَجْمَعُ الْاَنْہُر ج2 ص 512)
(5)ظالِم سے کہا گیا کہ تُواللہ عَزَّوَجَلَّ اور مسلمانوں کو اِیذا دیتا ہے۔ اُس نے کہا:''ہاں میں دیتا ہوں ''یا (6) کہا:''اچّھا کرتاہوں'' ایسے پر حکمِ کفر ہے ۔
   (اَیْضاً)
(7)جو شیطان سے کہے :''اے ابلیس! میرا کام سنوار دے پھرتُو جو مجھے کہے میں کروں گااور جس سے منع کریگااُس سے باز رہوں گا۔'' یہ قول کفرہے۔
   ( عالمگیری ج2 ص260)
(8) ایک آدمی نے جھوٹ بولا ،دوسرے نے کہا :اللہ تعالیٰ تیرے جھوٹ میں بَرَکت دے۔ یہ کہنا کفر ہے۔
   (ایضاً)
(9)جو کہے :''میں ثواب و عذاب سے بیزار ہوں ''اس پر حکمِ کفر ہے۔
(البحر الرائق ج5 ص 209)
 اور (10) ثواب و عذاب کا انکار بھی
Flag Counter