| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪58﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں اُنہوں نے بُہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا۔ (پ22 الاحزاب 58)
نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:جس نے کسی مسلمان کو(ناحق)ایذادی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اُس نے اللہ(عزَّوَجَلَّ)کو ایذا دی۔
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج2 ص386حدیث3607)
''گناہ''کے مُتَعلِّق کفریات کی11 مثالیں
(1)کسی نے کہا:''اللہ تعالیٰ جہنَّم میں بھیجنے کے علاوہ کیا کرسکتا ہے؟''یہ قول کفر ہے۔
( ٰ عالمگیری ج2ص262)
(2)کسی سے کہا گیا: گناہ نہ کر اللہ تعالیٰ عذاب دے گا ۔اُس نے کہا:'' میں ایک ہاتھ سے ساراعذاب اُٹھالوں گا۔''یہ کہنے والا کافر ہے۔
(عالمگیری ج2 ص260)
(3)اگر کسی فاسق کے بچّے نے پہلی مرتبہ شراب پی اور اسکے رشتے دار اسے