Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
404 - 692
 جو کہ شَرعاً ناجائزہے۔عشقِ حقیقی کے باعِث بے خودی میں جھومنا ، وجد طاری ہونا یا تَواجُد یعنی عاشقانِ خدا و رسول کے وجدِ صادِق کی مُخلِصانہ نَقّالی مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ کفر نہیں بلکہ عین سعادت ہے۔
انسان کو شیطان کہنا کیسا؟
سُوال:انسان کو شیطان کہناکیسا ہے؟
جواب:آج کل یہ لفظ اکثر لوگ بطورِ گالی استِعمال کرتے ہیں۔ شرارتی بچّے کو بھی شیطان بول دیتے ہیں۔اِس کی صورَتیں بیان کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ،مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 13صَفْحَہ656 پر فرماتے ہیں:گمراہ بددین کو شیطان کہا جا سکتا ہے اور اُسے بھی جو لوگوں میں فِتنہ پردازی کرے، اِدھر کی اُدھر لگا کر فساد ڈلوائے، جو کسی کو گناہ کی ترغیب دے کر لے جائے وہ اُس کاشیطان ہے، اور مومنِ صالح کوشیطان کہنا شیطان کا کام ہے۔مزیدصَفْحَہ 652پر تحریر کرتے ہیں: مسلمانوں کو بِلا وجہ شَرعی مردود یا ابلیس کہنا
Flag Counter