Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
401 - 692
 اجازت مانگنی کُفر ہے۔(اس ضمن میں تفصیلی سُوال جواب فتاوٰی رضویہ جلد 13 صَحْفَہ474 پر مُلاحَظہ فرمایئے)
خدا عزوجل کی ناراضگی کو ہلکا جاننا کیسا؟
سُوال:یہ جُملہ کہناازرُ وئے شَرْع کیسا کہ ''اللہ ناراض ہوتا ہے تو ہو۔ ''؟
جواب:کُفْر ہے کہ اِس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی کو ہَلکا جاننا پایا جارہا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ناراض ہونے کی صورت میں بندہ عذاب میں گرِفتار ہوتا ہے ، اوراِس جُملے سے قائل کا اپنے آپ کواللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے بے خوف ظاہِر کرنے کا پہلو بھی نکل رہا ہے اور یہ بھی کفر ہے ۔ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّريقہ حضرت علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:'' کسی سے کہا کہ گناہ نہ کر ورنہ خدا تجھے جہنَّم ميں ڈالے گا۔'' اُس نے کہا:ميں جہنَّم سے نہيں ڈرتا يا کہا، خدا کے عذاب کی کچھ پروا نہيں۔ يا ايک نے دوسرے سے کہا :''تُو خداسے نہيں ڈرتا ؟ ''اُس نے غصّہ ميں کہا،'' نہيں۔''يا کہا:خدا کيا کر سکتا ہے ؟ اِس کے سِواکيا کرسکتا ہے کہ دوزَخ ميں ڈالدے يا کہا:خدا سے ڈر۔ اُس
Flag Counter