| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
محسوس کرے بھی تو اُسے خوش فہمی میں پڑ جانے کے بجائے اس حدیثِ مبارَک کو بار بار پڑھنا اور فکرِ آخِرت میں کُڑھناچاہئے چُنانچِہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پَروَردْگار، دوعالَم کے مالِک ومُختار ، شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاارشادِ عبرت بُنیادہے:بيشک اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس دین کی مدد ایسی قوم کے ذَرِیعے(بھی) لیتا ہے جن کا دین میں کوئی حصّہ نہیں ہوتا۔
( مَجْمَعُ الزَّوائِد ج5 ص548 حدیث9564)
مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو کر اخلاص ایسا عطا یا الہٰی
شَریعت سے زِنا کی اجازت مانگناکُفر ہے
سُوال:ایک عورت کے بارے میں سُوال ہے کہ کیا سخت تنگدستی کے عالم میں شریعت اُس عورت کو زِنا کے ذَرِیعے گزر اوقات کرنے کی اجازت دیتی ہے؟
جواب :شریعت اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے احکامات کا نام ہے ۔اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے زِنا کی