Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
40 - 692
 کرنے والا)ہو اسے مسلمان جانیں گے جبکہ اس کے کسی قول یا فعل یا حال میں اللہ و رسول(عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم)کا انکار یا تکذِیب(یعنی جُھٹلانا)یا توہین نہ پائی جائے۔
                (فتاوٰی رضویہ ج 29 ص 254)
کُفر کی تعریف
سُوال:کُفر کے کیا معنیٰ ہیں؟
جواب:کُفر کا لُغوی معنیٰ ہے:'' کسی شے کوچُھپانا۔''
(اَلمُفْرَدات ص 714 )
اور اِصطِلاح میں کسی ایک ضَرورتِ دینی کے انکا ر کو بھی کُفرکہتے ہیں اگر چِہ باقی تمام ضَروریاتِ دین کی تصدیق کرتا ہو۔
 (ماخوذ از بہارِ شریعت حصّہ1 ص92)
جیسے کوئی شخص اگر تمام ضَرور يا تِ دین کو تسلیم کرتا ہو مگرنَماز کی فرضیّت یا ختم ِنبوَّت کا منکِر ہو وہ کافِر ہے۔کہ نَماز کو فرض ماننا اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آخِری نبی ماننا دونوں باتیں ضَروریاتِ دین میں سے ہیں۔
ضَر وریاتِ دین کی تعریف
سُوال:ضَروریاتِ دین کسے کہتے ہیں؟
Flag Counter